1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:25
طرابلس:قذافی کے کئی مشیر فرار ہوکر تیونس پہنچ گئے
اے آر وائی - طرابلس: لیبیا کے باغیوں نے کرنل قذافی کے وزیر خارجہ موسیٰ کوسا کےعہدہ چھوڑ کر برطانیہ فرار ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسیٰ کا فرار قذافی کا اقتدار ختم ہونے کی علامت ہے۔
ادھرامریکی حکام کاکہنا ہےکسی شکست سے خوفزدہ نہیں تاہم خود کو ایک اور تکلیف دہ جنگ میں الجھانا نہیں چاہتے برطانیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ قذافی کو خود معلوم ہونا چاہیے اب ان کے وزرا میں سے کون انہیں چھوڑ کر فرار ہوگا۔
تیونس سےملنے والی اطلاعات کے مطابق کرنل قذافی کے کئی قریبی مشیرحکومت سے علیحدہ ہو کر تیونس پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ دیگر ممالک جانے کے لیے پروازوں کے انتظار میں ہیں جن میں تیل کے وزیر، انٹیلی جنس کے وزیر اور نائب وزیر خارجہ شامل ہیں۔
ان سے قبل لیبیا کے وزیر خارجہ موسی کوسا بدھ کو برطانیہ پہنچے تھے جس کے بارے میں برطانوی حکومت نے کہا تھا کہ قذافی کی حکومت اندر سے ٹوٹ رہی ہے۔
ادھر نیٹو کے سربراہ آندرے فوگ راس موسن نے قذافی کے مخالفین کو اسلحہ فراہم کرنے کی مخالفت کی ہے جبکہ برطانیہ، فرانس اور امریکہ اس کی حمایت میں ہیں۔