تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:0

برغہ :باغیوں کی علاقے کا قبضہ حاصل کرنے ایک اور کوشش

اے آر وائی - برغہ : لیبیا کے باغیوں نے کی برغہ قصبے کا قبضہ حاصل کرنے کی ایک اور کوشش کی ہےاس کے بعد اجدابیہ میں باغی کمانڈراحمد زیتون کا کہنا ہےکہ قذافی کی فوج برغہ پرمکمل کنٹرول کا دعویٰ نہیں کرسکتی۔اقوام متحدہ کا کہناہےلیبیا کے معاملے کو انسانی بنیادوں پرمزید توجہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔



مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین کے ہائی کمشنر انتونیو گٹرریس کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صورت حال پرتشویش ہے۔ تنازع کے سیاسی اور فوجی پہلوؤں پر بات ہورہی ہے لیکن انسانوں کی حالت پر بہت ہی کم توجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں افراد کی ہلاکت اور ملک سے فرار کے نتیجےشہریوں کی بےچینی بڑھ رہی ہے.



دوسری جانب برغہ میں جاری لڑائی میں باغیوں کو اپنے ہلکے ہتھیاروں کے باعث پسپائی کا سامنا ہے۔ نیٹو کے فضائی حملوں اور اسلحے کی مدد کے بغیر ان کا اپنے زیر اثر علاقوں پر قبضہ رکھنا مشکل ہورہا ہےجبکہ انہیں اسلحہ فراہم کرنے پرنیٹو کے سربراہ کو اختلاف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.