تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:3

نیوکلیرپاورپلانٹ سے اخراج پرقابو پالیں گے، جاپانی وزیراعظم

اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان کے وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فوکو شیما نیوکلیر پاور پلانٹ سے تابکاری کے اخراج پر قابو پالیں گے۔ ٹوکیو میں ذرائع ابلاغ کےنمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم ناٹو کان کا کہنا تھا کہ سونامی سے تباہ کا شکار ہونےوالے ایٹمی پاور پلانٹ کو اس کی اصل حالت پر واپس لانے کی کوششیں رنگ لائیں گی،تاہم ایک طویل المیعاد جنگ ہے۔ انکا کہناتھا کہ حکومت عوام کی پریشانی ختم نہیں کرسکی ہے تاہم جلد ایسا ہوجائے گا۔



ناٹو کان کا کہناتھاکہ یقین سے نہیں کہا جاسکتاپلانٹ کو جلد ہی فعال کرنے کے لیےکوئی کامیابی ملے گی، تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.