1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:47
لیبیا کےباغیوں نےمشروط جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی
اے آر وائی - بن غازی : لیبیا کے باغیوں کی مشروط جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی ہے دوسری جانب باغیوں نے برغہ قصبے کا قبضہ حاصل کرنے کی ایک اور کوشش کی ہےاس کے بعد اجدابیہ میں باغی کمانڈراحمد زیتون کا کہنا ہےکہ قذافی کی فوج برغہ پرمکمل کنٹرول کا دعویٰ نہیں کرسکتی۔
بن غازی میں اقوام متحدہ کےخصوصی سفیر عبداللہ الخطیب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں باغیوں کی نیشنل کونسل کے سر براہ مصطفیٰ عبدالجلیل کا کہناتھاکہ معمرقذافی مغربی شہروں سے فوجیں واپس بلالیں اور عوام کو اظہار کی آزادی دیدیں وہ جنگ بندی کے لیے تیا رہیں۔
ادھر مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین کے ہائی کمشنر انتونیو گٹرریس کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صورت حال پرتشویش ہے۔لیبیا کے معاملے کو انسانی بنیادوں پرمزید توجہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے تنازع کے سیاسی اور فوجی پہلوؤں پرزیادہ بات ہورہی ہےدوسری جانب برغہ میں جاری لڑائی میں باغیوں کو اپنے ہلکے ہتھیاروں کے باعث پسپائی کا سامنا ہے۔