1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:12
سرکوزی جاپانی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹوکیو پہنچ گئے
اے آر وائی - ٹوکیو: فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی جاپانی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹوکیو پہنچ گئے ۔ جاپان میں فرانسیسی سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ صدر سرکوزی کے دورے کا مقصد جاپان کے ایٹمی بحران سے نمٹنے کیلئے کوششوں کو جائزہ لینا ہے۔ سفاتخانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے مئی میں جی 20 ممالک کی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقتوں پر مشتمل گروپ 20 کے ممالک کا نگران گروپ تشکیل دیا جائے تو جو جوہری بجلی گھروں کیلئے نئے عالمی معیارات اور قواعد و ضوابط تشکیل دے۔ نکولس سرکوزی جاپان کا زلزلے کے بعد دورہ کرنے والے پہلے سربراہ مملکت ہیں۔