1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:17
جاپان میں تابکاری ، اہلکاروں کا لاشیں اٹھانے سے انکار
اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان کے تباہ شدہ فوکوشیبا ایٹمی پلانٹ کی تابکاری کی شدت کے باعث جاپانی اہلکاروں نے پلانٹ کے اطراف میں 20کلومیٹر کے علاقہ میں لاشیں اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ زلزلہ اور سونامی کے باعث ہلاک ہونے والے تقریباً ایک ہزار افراد کی لاشوں کو تابکاری کے خدشہ کے باعث ہاتھ نہیں لگایا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں میں انتہائی سطح کی تابکاری ہے‘ گزشتہ روز فارشمیا سے 5کلومیٹر کے فاصلے پر ملنے والی ایک لاش میں زیادہ شدت کی تابکاری کی نشاندہی ہوئی ہے۔ جاپانی حکومت نے ایٹمی پلانٹ کے اطراف علاقہ میں رہنے والے 2لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی تھی۔