1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:10
بھارت پاکستان کےلئے ویزے میں نرمی کرےگا، چدم برم
اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی وزیرداخلہ پی چدم برم نے کہاہے کہ بھارت ویزا شرائط میں نرمی کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سلسلے پاکستان اور بھارت جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کریں گے۔
نئی دہلی میں بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے کہا کہ ان کا ملک ویزا شرائط میں نرمی کیلئے تیار ہے۔ اس سلسلے میں پاک بھارت جوائنٹ ورکنگ گروپ سفارشات پیش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے نئی دہلی میں ہونے والے داخلہ سیکریٹری سطح کے مذاکرات میں ویزا سہولتوں پر بات چیت کی گئی۔ اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ویزے کے معاملے پر دوبارہ ملاقات کی جائے۔