تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:13

افغانستان:قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف مظاہرہ،دس افراد ہلاک

اے آر وائی - کابل : افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرے میں اقوام متحدہ کے دس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آنے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف افغانستان کےدارلحکومت کابل، مزار شریف اور دیگر شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔



مزار شریف میں سیکڑوں افرادنے اقوام متحدہ کے دفترکے سامنے مظاہرہ کیا۔اس دوران بعض افراد نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے دس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ جن میں بیشتر محافظ تھے ۔ مظاہرے کے شرکاء نے امریکی پادری کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ دوسری جانب مشرقی افغانستان میں دو روز سے جاری آپریشن میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.