1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:18
امریکی فوج کے ہاتھوں افغان شہریوں کی ہلاکت کی ویڈیوز جاری
اے آر وائی - کابل : افغانستان میں امریکی فوج کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کو بے دردی سے قتل کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں۔
غیرملکی میگزین میں شائع ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی فوجی افغان شہریوں کے قتل کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں۔
میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کی کِل ٹیم نے ایک افغان لڑکے پر دستی بم پھینک دیا۔ جس کے بعد اس کی انگلیاں کاٹ دیں۔ ایک اور تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے دو افغان شہریوں کو قتل کرنے کے بعد اس کے سروں کو کاٹا اور ٹرافی کی طرح لے کر گھومتے رہے۔
میگزین کا کہنا ہے کہ بے گناہ شہریوں کی ہلاکت امریکی فوجیوں کے لئے تشویش کے بجائے خوشی کا باعث ہوتی ہے۔ کِل ٹیم کے ایک فوجی نے گزشتہ ہفتے اعتراف جرم کیا۔ جبکہ باقی چار فوجیوں کا ابھی کورٹ مارشل ہونا ہے۔