2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:35
لیبیا: اتحادی فوج کی شہری و فوجی تنصیبات پربمباری
اے آر وائی - طرابلس : اتحادی افواج نے لیبیا کے شہروں خمس اور البرجبان میں شہری اور فوجی تنصیبات پر بمباری کی۔تازہ بمباری سے ہونے والے نقصانات کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اس سے قبل لیبیا میں باغیوں نے پے در پے شکستوں کے بعد مشروط جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی۔تاہم قذافی کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب غیرملکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ معمر قذافی کے کئی مشیروں نے بھی استفعیٰ دے دیا ہے۔