تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:58

حسنی مبارک اور انکے ساتھیوں پر مقدمات چلانے کیلئے مظاہرہ

اے آر وائی - قاہرہ : مصر میں سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے ساتھیوں پر مقدمات چلانے اور سخت سزائیں دینے کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔



دارالحکومت قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر انقلاب بچاؤ مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ انہوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ حسنی مبارک انتظامیہ کے باقی ارکان سابق اسپیکر فاتحی سیرور، زکریا عظمی اور صفوات الشریف کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ مظاہرے میں ہر عمر اور ہر طبقہ فکر کے لوگ شریک تھے۔ یہ احتجاج یوتھ ریولوشن گروپ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جس میں شریک مصریوں کا کہنا تھا کہ ابھی انقلات کے مقاصد پورے نہیں ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.