2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:34
فوکو شیما نیوکلیر پاور پلانٹ میں دراڑیں ،تابکاری کا اخراج
اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان کے فوکو شیما نیوکلیر پاور پلانٹ کےگڑھوں میں دراڑیں پڑنے سے تابکاری کا اخراج شروع ہوگیا ہے اور تابکاری پانی سمندر میں جارہاہے،حکام دراڑیں بند کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔
دارلحکومت ٹوکیو کے نواح میں سونامی سے متاثر ہونے والے فوکو شیما نیوکلیر پاور پلانٹ کو چلانے والے ادارے ٹوکیو الیکٹرک پاورکمپنی کے حکام کا کہناہے کہ ری ایکٹر نمبر دو میں کنکریٹ کے گڑھوں کو بھرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔انکا کہنا تھاکہ گڑھون سے ہونے والی تابکاری ایک ہزار ملی سی ورٹس فی گھنٹہ ہے۔