تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:41

کابل:نیٹو کے اڈےپر حملہ ناکام ،تین طالبان مارے گئے

اے آر وائی - کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مضافات میں قائم نیٹو اورافغان فوج کے مشترکہ اڈے پرحملہ کرنے کے ارادے سے آنےدو برقع پوش طالبان دھماکا خیز مواد پھٹنے کے باعث مارے گئے۔ تیسرے حملہ آور کو افغان پولیس نےفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔



نیٹو حکام کے مطابق چھوٹے ہتھیاروں اور بموں سے لیس دو حملہ آور وں نے نیٹو کے اڈے پر ہفتے کے روز حملہ کیا جنہیں جوابی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج کے مطابق اس حملے میں اُس کے تین فوجی معمولی زخمی ہو ئے ہیں۔ نیٹو کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور نے ممکنہ طور پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹ پہن رکھی تھی۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق مجاہدین سات فوجیوں کو ہلاک کرنے کے ارادے سے گئے تھے،کامیاب نہیں ہوسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.