تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:46

ورلڈکپ فائنل سے قبل سری لنکا کے صدر کابدھ پگوڈا کا دورہ

اے آر وائی - آندھرا پردیش : عالمی کپ فائنل سے قبل سری لنکا کے صدر آندھرا پردیش کے صوبے کے مشہور بدھ پگوڈا کا دورہ کیا۔



سری لنکا کے صدر مہندا راجا پکسے نے بدھ پگوڈا میں اپنی ٹیم کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہندا راجا پکسے نے کہاکہ وہ اپنی ٹیم کی کامیابی اور بھارت سے امن اور دوستانہ تلعقات کے قیام کیلئے دعا کرنے کیلئے یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صرف کرکٹ ہی نہیں ہرشعبہ زندگی میں سری لنکا اور بھارت کے دوستانہ مراسم دونوں ممالک کے عوام کیلئے بہتر ہیں۔ادھر بھارت بھر میں ہرمذہب اورنسل سے تعلق رکھنے والے افراداپنی ٹیم کے لئے خصوصی دعائیں کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.