2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:17
آئیوری کوسٹ:قبائلی فسادات میں آٹھ سو افراد ہلاک
اے آر وائی - جینوا : جنیوا میں بین الاقوامی ریڈ کراس نےتصدیق کی ہے کہ رواں ہفتے آئیوری کوسٹ کے مغربی علاقوں میں ہونے والے گروہی تصادم میں آٹھ سو افراد ہلاک ہوئے۔
ریڈ کراس کی ترجمان ڈورتھی کے مطابق بین الاقوامی کمیٹی کے حکام نےمتاثرہ علاقوں کے دورےکے دوران سیکڑوں بے گور وکفن لاشیں مختلف مقامات پر پڑی دیکھیں۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ ہلاکتیں قبائلی فسادات کا نتیجہ ہیں۔ دوسری جانب علاقے سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں افراد لائبیریا پہنچ گئے ہیں۔