تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:0

قذافی نے لیبیا میں فائر بندی کی باغیوں کی تجویز مسترد کردی

اے آر وائی - طرابلس : لیبیا میں قذافی انتظامیہ نے فائربندی کیلئے باغیوں کی شرائط مسترد کر دی ہیں۔ ہفتہ کو معمر قذافی کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ باغی ناممکن نوعیت کی شرائط کے ذریعے ملک میں امن قائم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، اس لئے ہم اس فائربندی کیلئے رکھی گئی شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔



قبل ازیں عبوری قومی کونسل کے سربراہ مصطفےٰ عبدالجلیل نے کہا تھا کہ حکومت مخالف باغی اپنی کارروائیاں معمر قذافی کی جانب سے اپنے اہل خانہ سمیت بیرون ملک جانے پر بند کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ قذافی کی حامی فورسز ان شہروں پر اپنے حملے بند کریں جن پر باغیوں کا قبضہ ہے اور ساتھ ہی باغیوں کے زیرقبضہ شہروں کا سرکاری دستوں کی طرف سے فوجی محاصرہ بھی ختم ہونا چاہئے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.