تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:23

لیبیا:بریجا میں اتحادی افواج کے حملے 14 افرادہلاک

اے آر وائی - طرابلس : لیبیا میں اتحادی افواج کے فضائی حملے جاری ہیں۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ بریجا شہر میں اتحادیوں کی بمباری میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بریجا پر حملے ایمبولینس سمیت کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ لیبیائی حکومت نے کہاہے کہ فضائی حملے انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔ برسلز میں نیٹو ترجمان نے کہاہے کہ اتحادی افواج کے حملوں میں ہلاکت کی اطلاعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔دوسری جانب فوج نے باغیوں کے خلاف بریجا میں پیش قدمی کی ہے جبکہ مصراطہ میں لڑائی جاری ہے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.