2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:34
فلوجہ میں مسجد کے قریب خودکش حملہ‘ 3 افرادہلاک
اے آر وائی - بغداد : عراقی شہر فلوجہ میں مسجد کے قریب خودکش حملے میں 3افراد ہلاک اور 10سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق فلوجہ کے مرکز میں ایک مسجد کے نزدیک نماز کے بعد ایک خودکش بمبار نے خود کو ہجوم کے قریب ہوکر اڑادیا جس کے نتیجے میں 3عراقی فوجی جوکہ کرنل‘ کیپٹن اور سپاہی کے عہدہ کے تھے ہلاک ہوگئے۔ جبکہ اس حملے میں 4فوجیوں سمیت 6شہری زخمی ہوئے ہیں۔
مذکورہ خودکش دھماکہ فلوجہ کے میئر‘ پولیس اور عدالتوں کے دفاتر کے قریب مسجد کے باہر ہوا جہاں نمازکیلئے بھاری سیکورٹی تعینات تھی۔ فلوجہ صوبہ الانبار کا مرکزی شہر ہے جو دارالحکومت بغداد سے 40میل کے فاصلے پر مغرب میں واقع ہے۔