2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:35
اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات
اے آر وائی - مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف بد عنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کر دیا گیا۔ اسرائیلی آڈیٹر جنرل میکا لنڈن سٹراس کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف غیر ملکی دوروں کے اخراجات کی ادائیگی اور اپنی پارٹی کے لیے فنڈز میں خورد برد کے الزامات سامنے آئے ہیں جن کی باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ غیر ملکی دوروں کے لیے ادائیگی اور پارٹی انتخابات کے لیے عطیات کی وصولی میں ملکی قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کی گئی۔