2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:37
لیبیا میں باغیوں کو مسلح کرنے کامنصوبہ زیر غور نہیں،فرانس
اے آر وائی - پیرس : فرانس نے کہا ہے کہ لیبیا میں باغیوں کو مسلح کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ فرانسیسی وزیر دفاع جیرارڈ لونگویٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ ایجنڈے پر نہیں ہے بلکہ یہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1973 سے مطابقت بھی نہیں رکھتی جس کے تحت لیبیا میں فوجی مداخلت کی اجازت دی گئی۔ قبل ازیں امریکہ نے بھی باغیوں کو مسلح کرنے کی خبروں کی تردید کی تھی۔