2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:44
سوئٹزرلینڈ میں برفانی تودہ تلے دب کر 10 افرادہلاک
اے آر وائی - جنیوا : سوئٹزرلینڈ میں برفانی تودہ گرنے کے باعث 10 افراد دب کر ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے ترجمان کے مطابق افسوسناک حادثہ صبح نو بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔ ترجمان نے بتایا کہ برفانی تودہ تلے دب جانے والے دس افراد کو امدادی کاروائیوں کے دوران نکال لیا گیا ہے تاہم نعشیں ناقابل شناخت ہیں۔
ترجمان کے مطابق امدادی کارکن حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ہیلی کاپٹر کی مدد سے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے جبکہ امدادی کارروائیاں تا حال جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ برفانی تودہ تلے دب جانے والے افراد کی تعداد تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔