تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:2

جرمنی میں امریکی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

اے آر وائی - برلن : جرمنی میں امریکی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ہفتہ کو امریکی محکمہ دفاع کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے۔10 تھنڈر بولٹ طرز کا یہ جنگی طیارہ بیرن کاسٹل وٹلش کے ایک رہائشی علاقہ سے محض چند سو میٹر کے فاصلے پرگرا کر تباہ ہوا تاہم طیارے کا پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔



حکام کے مطابق طیارے پر گولہ بارود بھی لدا ہوا تھا اور اس کے گرنے کی وجوہات کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تباہ ہونے والے طیارے نے شپناگ ڈاہلم کے امریکی فضائی اڈے سے پرواز شروع کی تھی جو معمول کی ایک تربیتی فلائٹ تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.