3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:5
قرآن پاک کی بے حرمتی عدم برداشت اورتعصب کی انتہا ہے،اوباما
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے امریکی پادری کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عدم برداشت اور تعصب کی انتہا قرار دیا ہے۔
واشنگٹن سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی پادری کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی پر مذمت کرتا ہوں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کیخلاف بے گناہوں کا قتل کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات مذہبی تعصب کی انتہا اور عدم برداشت کا مظہر ہیں۔