3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:35
کابل: حملے کے باوجود سرگرمیاں جاری رہیں گی، اقوام متحدہ
اے آر وائی - کابل : اقوام متحدہ نے کہاہے کہ افغانستان میں دفتر پر حملے کے باوجود امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹافن ڈی مسٹورا نے کہاہے کہ مزار شریف میں دفتر پر حملے اور اہلکاروں کی ہلاکت کے باوجود اقوام متحدہ کی سرگرمیاں معطل نہیں کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مزار شریف پر حملے کے پیچھے سیاسی مقاصد کارفرما نہیں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مزار شریف میں اقوام متحدہ کے دفتر کی دوبارہ تعمیر تک اسٹاف کو کابل میں تعینات کیا جائے گا۔