3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:58
شام میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع
اے آر وائی - دمشق : شام میں حکومت مخالف مظاہرین کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے اوربیس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔صدر بشار الاسد کی جانب سے ایمرجنسی اٹھانے کے اعلان اور بعض قیدی رہا کرنے سے مصالحت کے اشارےملے تھے،تاہم نمازجمعہ کے بعد مظاہرین پرفائرنگ کے نتیجےمیں چار افراد کی ہلاکت کےبعدحکومت مخالف رد عمل میں تیزی آگئی ،اب حکومت کی جانب سے مظاہرین کی گرفتاری اس کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔