3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:28
صنعا:حکومت مخالف مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ،درجنوں زخمی
اے آر وائی - صنعا : یمن کے صوبےتیز میں حکومت مخالف مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ،درجنوں افراد زخمی ہوگئے دوسری جانب صدر عبداللہ صالح نے مخالفین سےکہا ہے کہ احتجاج ترک کردیں حکومت اقتدار کی پرامن منتقلی کے لیے تیار ہے تاہم یہ آئین کی حدود میں ہوگا۔
جنوبی صوبے تیز سے دارالحکومت صنعا میں ملاقات کے لیےحکمراں جماعت کےکارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر عبداللہ صالح کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتیں بحران ختم کریں،حکمراں جماعت کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اب تک اقتدار کی منتقلی کے لیے کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا ہے۔صدرصالح آئندہ انتخابات کے لیےنائب صدرکو اختیارات منتقل کرکے قومی حکومت بنانے پر غور کررہے ہیں۔