تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:1

قندھار :دوسرے روز بھی پرتشدد مظاہرہ،دو پولیس اہلکار ہلاک

اے آر وائی - قندھار : افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں دوسرے روز بھی امریکی پادری کی جانب سےقرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کے دوران دھماکے اور دیگر پرتشدد واقعات میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور چونتیس افراد زخمی ہوگئے۔



قندھار کی صوبائی کونسل کے سربراہ احمد ولی کرزئی نےغیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ قرآن کی بے حرمتی کے خلاف دوسرے روز بھی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران پر تشدد واقعات میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پولیس اور مظاہرین سمیت20افراد زخمی ہو گئے ۔ایک اور واقعے میں مشتعل مظاہرین نے گیس کنستر کا دھماکا کیا جس سے دکان میں آگ لگ گئی دوبچوں سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.