4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:43
امریکی سینیٹرز کی قرآن پاک شہید کرنے کی مذمت
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی افواج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور امریکی سینیٹرز نے ٹیری جونز کی جانب سے قرآن پاک کو شہید کرنے اور افغانستان میں پرتشدد احتجاج کی مذمت کی ہے۔
افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور نیٹو کے سینئر سویلین نمائندے مارک سڈ ویل نے اپنے بیانات میں کہا کہ اس قسم کی حرکات کرنے والے بہت ہی بہت کم لوگ ہیں۔ یہ حرکت قابل مذمت اور قابل نفرت ہے۔ ادھر امریکی سینٹ میں اقلیتی لیڈر ہیری ریڈ نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی شہری ٹیری جون کی جانب سے قرآن پاک کو شہید کرنے کی حرکت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا مذہبی انتہاپسندی جس بھی شکل میں ہو غلط ہے۔
ڈیموکریٹ سینیٹر رچرڈ ڈربین نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ اظہار رائے ذمہ داری کے ساتھ کرے۔ امریکی سینیٹرز نے افغانستان میں پرتشدد مظاہروں کی بھی مذمت کی۔ اس سے قبل امریکی صدر بھی امریکی شہری کے گستاخانہ اقدام کی مذمت کرچکے ہیں۔