4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:44
فلپائن: باغیوں کا کالج کی تقریب پر حملہ، سولہ افراد یرغمال
اے آر وائی - منیلا : فلپائن میں مسلح باغیوں نے کالج کی تقریب پر حملہ کرکے سولہ افراد کو یرغمال بنا لیا۔ واقعہ کالج کی گریجویشن تقریب کے دوران پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق اغواکاروں نے سولہ افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ جن میں دو طلبا اور کالج کے بارہ ملازمین بھی شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پانی اور غذا کی فراہمی کے بعد دو بیمار بچوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ مقامی ٹی وی نے بتایا کہ حکام اور اغواکاروں کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات جاری ہیں