4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:46
یمن: سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، دو مظاہرین ہلاک، سینکڑوں زخمی
اے آر وائی - صنعا : یمن میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو مظاہرین ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت صنعا کے جنوبی علاقے میں سینکڑوں افراد نے صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین ملک میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کررہے تھے۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ فورسز کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے دو افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی گئے۔