4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:50
قازقستان: صدارتی انتخاب، پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری
اے آر وائی - آستانہ : قازقستان میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔
دارلحکومت آستانہ کے کانگریس ہال میں اتوار کی صبح پولنگ کا آغاز ہوا جو شام گئے تک جاری رہی۔ حکومت کی جانب سے کرائے گئے ایگزٹ پول میں دعوی کیا گیا ہے کہ صدر نور سلطان نذر بایوف آئندہ پانچ سال کے لیے بحیثیت صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔ دوسری جانب حزب اختلاف نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کیا ۔ صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔