4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:52
اٹلی میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تارکین وطن کی آمد
اے آر وائی - لیمپی ڈوسا : اٹلی میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تارکین وطن کی آمد جاری ہے۔ اطالوی کوسٹ گارڈز نے جزیرےلیمبی ڈوسا کے قریب کھلے سمندر سے مزید تین سو تارکین وطن کو حراست میں لے لیا۔
اطالوی حکام نے بتایا کہ جزیرے لیمپی ڈوسا کے قریب کھلے سمندر میں پکڑی جانے والی کشتی شمالی افریقہ سے آرہی تھی اور اس میں ڈھائی سو سے تین سو افریقی تارکین وطن سوار تھے۔ اٹلی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز کوسٹ گارڈز نے تارکین وطن کی درجنوں کشتیاں تحویل میں لے کر تین ہزار چھ سو پچاس افراد کو مختلف جزائر پر منتقل کیا تھا۔ حکام نے بوڑھے اور بیمار تارکین وطن کو اٹلی کے شہر سیسلی منتقل کردیا ہے۔