4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:58
برطانوی ایٹمی آبدوز میں خرابی، بیس واپس پہنچا دی گئی
اے آر وائی - لندن : جوہری ہتھیاروں سے لیس برطانوی بحری آبدوز میں خرابی کے انکشاف کے بعد اسے فوری طور پر بیس واپس پہنچا دیا گیا۔
برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق ایچ ایم ایس وین جی اینس نامی ایٹمی آبدوز بحیرہ اوقیانوس میں تربیتی مشقوں میں مصروف تھی اس دوران آبدوز میں کی رفتار کم ہونے لگی۔ ترجمان نے وضاحت کی آبدوز میں ہونے والی خرابی کا تعلق اس ایٹمی نظام سے نہیں ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ایٹمی آبدوز عملے کے ایک سو چالیس افراد نے علاوہ اڑتالیس ایٹمی وار ہیڈز اور سولہ ٹرائی ڈینٹ نامی میزائلوں سے لیس تھی۔