4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:15
آئیوری کوسٹ:صدر ایلسین اور لارینٹ کے حامیوں کے درمیان لڑائی
اے آر وائی - یامو سوکرو : فرانسیسی فوج نے آئیوری کوسٹ کے دارالحکومت عابد جان میں مرکزی ائرپورٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب دارالحکومت میں صدر ایلسین اوتتارا اور موجودہ صدر لارینٹ گباگو کے حامیوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے۔
فرانسیسی فوج کی جانب سے ملک کے مرکزی ائرپورٹ کو تحویل میں لینے کا مقصد آئیوری کوسٹ میں موجود غیر ملکیوں کا محفوظ انخلا ہے جن میں نصف تعداد فرانسیسی شہریوں کی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے آئیوری کوسٹ کے تسلیم کردہ صدر ایلسین اوتتارا اور ملک کے موجودہ صدر لارینٹ گباگو کے حامیوں کے درمیان لڑائی میں تین روز کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ دو ہزار دس کے انتخابات میں صدر ایلسین اوتتارا نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم صدر لارینٹ نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔