تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:16

جاپان: فوکوشیما ایٹمی پلانٹ سے تابکار مادے کا رساؤ جاری

اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان کے زلزلے سے متاثرہ فوکوشیما ایٹمی پلانٹ سے تابکار مادے کا سمندر میں رساؤ جاری ہے۔ بحرالکاہل کی آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔ ماہرین کے مطابق رساؤ روکنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔



جاپانی حکومت کے کیبیٹ سیکریٹری نے ٹوکیو میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ انجینیرز نے فوکو شیما ایٹمی پلانٹ کے زیر زمین ٹنل نظام میں پڑنے والے شگاف کو بند کرنےکا کام تیز کردیا ہے جس کے لیے خصوصی ،، پولی میرک مٹیریل استعمال کیا جارہا ہے تاہم ابھی تک رساؤ روکنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔



انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایٹمی پلانٹ سے تابکار پانی کا رساؤ روکنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری پانی میں تابکار مادے کے شامل ہونے کے بعد فضا میں تابکار شعاعوں کی موجودگی کی شرح معمول سے ایک ہزار گنا زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.