تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:28

اوباما نے 2012کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی صدر بارک اوباما نے دو ہزار بارہ کے صدارتی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا اعلان کر دیا ہے ۔ انٹرنیٹ پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں امریکی صدر بارک اوباما نے نومبر دو ہزار بارہ کے صدارتی انتخابات کی مہم کا بیس ماہ قبل آغاز کرنے کااعلان کر دیا ہے ۔



ویڈیو میں صدر اوباما کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ دور رس تبدیلی اتنی جلدی اور آسانی سے نہیں لائی جا سکتی ۔ ہمیں دو ہزار بارہ کے انتخابات کے لئے اپنے سپورٹرز کو اکھٹا کرنا ہو گا ۔ بارک اوباما دو ہزار آٹھ میں تبدیلی کے نعرہ کے ساتھ امریکی صدر منتخب ہوئے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.