4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:8
ایران اور عرب ریاستوں میں کشیدگی صہیونی سازش ہے، ایران
اے آر وائی - تہران: ایران نے کہا ہے کہ ایران اور خلیجی عرب ریاستوں کے مابین حالیہ کشیدگی مغربی اور صہیونی سازشوں کا نتیجہ ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی ممالک بالخصوص ایران اورخطے کے ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا مغربی اور صہیونی سازش کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی حکومتوں کو یہ مشورہ دیتا ہے کہ وہ اپنے عوام کے مطالبات کو تسلیم کرے تاکہ اس طرح کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد ایران کے لئے اہم مسئلہ ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ایران مقبول عوامی تحریکوں کی حمایت جاری رکھے گا۔