تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:10

صومالیہ: فورسز ور اسلامی ملیشیا کی جھڑپوں میں 178 افراد ہلاک

اے آر وائی - موغا دیشو: صومالیہ میں حکومتی فورسز اور اسلامی ملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں 178 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 57 شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوبلے شہر اور گردونواح پر کنٹرول کیلئے گزشتہ روز سے فورسز اور اسلامی ملیشیا الشباب کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔



حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں مجموعی طور پر 178 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 57 شہری بھی شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ جھڑپوں میں متعدد فوجی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ فریقین لڑائی میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.