4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:14
اصل ایشو کرکٹ نہیں بلکہ بھارت ہے، ایل کے ایڈوانی
اے آر وائی - نئی دہلی : بھارت میں کوئ بھی اشیو ہو سیاسی رہنما پوائنٹ اسکورنگ شروع کردیتے ہیں۔ اب بھارت کی ورلڈ کپ کو ہی دیکھ لیجئے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی کہتے ہیں اصل ایشو کرکٹ نہیں بلکہ بھارت ہے۔
انٹرنیٹ پر اپنے بلاگ میں انہوں نے لکھا ہے کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ جب بھارتی کپتان دھونی وننگ شاٹ کھیلا تو کروڑوں بھارتی عوام کی طرح ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ ایل کے ایڈوانی کے مطابق اسٹیڈیم میں تقریبات آدھی رات تک ختم ہوگئیں مگر پورے بھارت میں لوگ صبح تک جاگتے رہے اور فتح کا جشن منایا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اپنے ساٹھ سالہ کیرئر میں وہ سمجھتے ہیں ورلڈ کپ کی فتح بھارتی عوام کیلئے بہت بڑی خوشی ہے۔تاہم کانگریس کو پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہئے۔