تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:40

لیبیا کی حکومت انتخابات اور سیاسی اصلاحات پر رضامند

اے آر وائی - طرابلس : لیبیا کی حکومت نے ملک میں انتخابات اور سیاسی اصلاحات کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔ اقوام متحدہ نے قذافی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی خواہشات کا احترام کرے۔ ادھر مصراتہ میں کرنل قذافی کی حامی فورسز کی گولہ باری سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔



لیبیائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ لیبیا کی عوام ہی کسی بھی سیاسی نظام، تبدیلی آئین یا انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ لیبیا کی عوام کو کرنا چاہیے کہ کرنل قذافی کے اقتدار میں رہیں یا نہ رہیں۔ ترجمان نے اٹلی کی جانب سے باغیوں کی حمایت کے فیصلے کی مذمت کی۔ لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے عبداللہ الخطیب نے قذافی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ لیبیا میں لڑائی فوری طور پر بند اور شہریوں کے خلاف غیرانسانی اقدمات روکے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کی حکومت عوامی خواہشات کا احترام کرے۔



دوسری جانب لیبیا کے تباہ حال شہر مصراتہ میں قذافی کی حمایتی فوج اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے۔ اس دوران قذافی فورسز نے شہر کے رہائشی علاقے پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ شہری ہلاک ہوگئے۔ البریقہ میں بھی فریقین کے مابین شدید لڑائی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.