تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:3

نئی دہلی سمیت شمالی بھارت میں درمیانے درجے کا زلزلہ

اے آر وائی - نئی دہلی : نئی دہلی سمیت شمالی بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔



نئی دہلی کے علاوہ شمالی ریاستوں اتر پردیش، اتر کھنڈ اور ہیما چل پردیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز دارالحکومت سے تین سو پچاس کلومیٹر دور تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جھٹکوں کا دورانیہ تین سیکنڈ تھا۔ ریاست اتر کھنڈ میں بعض پرانی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.