5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:10
آئیوری کوسٹ میں متحارب گروپوں کے درمیان شدید لڑائی
اے آر وائی - یامو سوکرو: آئیوری کوسٹ میں اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ صدر ایلسین اوتتارا کے حامیوں اور موجودہ صدر لارینٹ گباگبو کے درمیان میں شدید لڑائی ہورہی ہے۔
اقوام متحدہ کےحمایت یافتہ ایلسین اوتتارا کے حامیوں کا کہنا ہے کہ صدر لارینٹ گباگبو کو بے دخل کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی جارہی ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق صنعا بھاری ہتھیاروں کی فائرنگ اور دھماکوں سے گونج رہا ہے۔ فرانس اور اقوام متحدہ کے ہیلی کاپٹروں نے صدر گباگبو کے فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اوتتارا کے حامیوں نے صدر گباگبو کی رہائش گاہ پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ آئیوری کوسٹ میں گذشتہ چار دنوں جاری لڑائی میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔