تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:22

یمن: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 15 مظاہرین ہلاک، 30 زخمی

اے آر وائی - صنعا : یمن میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے پندرہ مظاہرین ہلاک اور تیس سے زیادہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مظاہرین نے دارلحکومت صنعا میں صدر علی عبداللہ صالح کے محل کے باہر جمع ہوکر مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پندرہ مظاہرین ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔



ادھر یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں بھی سادہ لباس میں ملبوس پولیس نے سینکڑوں مظاہرین پر اس وقت دھاوا بول دیا جب مظاہرین صدر عبداللہ صالح کے ساحلی صدارتی محل کی جانب بڑھنے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس تشدد سے تین سو سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ یمن میں عوام گذشتہ بتیس سال سے اقتدار پر قابض صدر علی عبداللہ صالح کے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.