5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:24
کانگو : اقوام متحدہ کا طیارہ تباہ، 33 افراد ہلاک
اے آر وائی - کانگو : کانگو میں اقوام متحدہ کا طیارہ لیڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار بتیس افراد ہلاک ہوگئے۔ صرف ایک شخص کو زندہ بچایا جاسکا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اور کانگو حکام نے بتایا کہ اقوام متحدہ کا طیارہ دارلحکومت کنساشا کے ہوائی اڈے پر اتر رہا تھا کہ تیز ہوا کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور رن وے سے اتر گیا۔ حادثے میں بتیس افراد ہلاک ہوگئے جن میں بیس اقوام متحدہ کے کارکن بھی شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ صرف ایک شخص کو زندہ بچایا جاسکا۔ برطانوی خبرساں ایجنسی کے مطابق حادثے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔