5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:29
جاپان نے ایٹمی بحران پر قابو پانے کے لیے روس سے مدد مانگ لی
اے آر وائی - ٹوکیو : جاپان نے ایٹمی بحران اور تابکار ی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے روس سے مدد مانگ لی۔ جاپانی حکومت نے روس سے جوہری آبدوزوں کی تباہی صورت میں تابکاری روکنے کے لیے استعمال ہونے والی خصوصی ریڈی ایشن ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ تاکہ فوکوشیما ایٹمی پلانٹ سے خارج ہونے والے جوہری مواد کے باعث سمندر اور فضا میں تابکاری کی تباہ کن پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔
جاپانی خبررساں ایجنسی کے مطابق جاپان نے روس سے سیال جوہری مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والا سوزوران نامی خصوصی بحری جہاز بھی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔