تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:18

وائٹ ہاؤس کا قرآن کی بے حرمتی کے سوال کا جواب دینے سے گریز

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی حکومت نے فلوریڈا کے پادری کی جانب سے کی گئی قرآن پاک کی بے حرمتی کسی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کے رد عمل میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے کارکنوں کی ہلاکت کو کسی طور درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔



وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے پریس بریفنگ کے دوران فلوریڈا میں قرآن پاک نذر آتش کیے جانے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ ترجمان نے قرآن پاک نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کو جواز بنا کر افغانستان میں اقوام متحدہ کے بیس سے اہلکاروں کی ہلاکت کو کسی طور درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی حکومت ٹیری جونز کے خلاف کسی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.