تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:50

ہیٹی کے صدارتی انتخابات مائیکل مارٹیلی نے جیت لئے

اے آر وائی - پورٹ آؤپرنس: ہیٹی کے صدارتی انتخابات معروف گلوکار مائیکل مارٹیلی نے جیت لئے۔ منگل کو الیکشن کمشن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مارٹیلی کو 68 فیصد جبکہ ان کے مدمقابل سابق خاتون اول مرلینڈے منیگٹ کو 32 فیصد ووٹ ملے ہیں۔



الیکشن کمشن نے دھاندلیوں کے الزامات کے بعد نتائج کا اعلان چند دن کیلئے مؤخر کر دیا تھا۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس آنے والے زلزلہ کے بعد تعمیرنو کا مرحلہ نئے صدر کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.