تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:3

آئیوری کوسٹ کے متنازعہ صدر کے محل پرہیلی کاپٹروں کی بمباری

اے آر وائی - آبدجان : فرانس اور اقوام متحدہ کے ہیلی کاپٹروں نے منگل کو آئیوری کوسٹ کے متنازعہ صدر لارنٹ گباگو کے محل اور حامی فوج کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کا مقصد انہیں استعفیٰ دینے پر مجبور کرنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹروں نے آبد جان میں صدارتی محل ، گباگو کی رہائش گاہ اور فوجی کیمپوں کو نشانہ بنایا ۔ اس دوران عالمی طور پر تسلیم شدہ صدر ایلاسا نے گواتارا کی حامی جنگجوؤں نے بھی پیش قدمی کے لئے نیا حملہ شروع کردیا۔



عینی شاہدین کے مطابق رات گئے تک شہر میں توپوں اور بمباری کی گن گرج جاری رہی تاہم فریقین کے مابین جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ ایلاسا نے گواتارا کے نامزد وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا کہ صدارتی محل پر قبضہ کیلئے فیصلہ کن حملہ جلد کیا جائے گا۔ دریں اثناء یورپی یونین کے صدر ہیرمان فان رومپوئے نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیوری کوسٹ میں عام شہریوں کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کی کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن صرف اسی صورت میں قائم ہوسکتاہے جب گباگو اقتدارسے الگ ہوجائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.