تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:10

یمن میں پیدا ہونے والا خلا القاعدہ پر کر سکتی ہے، امریکہ

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمن میں پرامن انتقال اقتدار نہیں ہوا تو وہاں پیدا ہونے والے خلا کو القاعدہ پر کر سکتی ہے۔ منگل کو وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کیرنی نے معمول کی پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو یمن میں سیاسی عدم استحکام کے باعث پیدا ہونے والے خلا پر تشویش ہے اور اس سے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔



ایک دن قبل سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 15 مظاہرین کی ہلاکت کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے اور مظاہروں کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔ یمنی اپوزیشن نے صدر علی عبداللہ الصالح سے اقتدار اپنے ڈپٹی وزیراعظم کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.