تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:15

جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو سی آئی اے کا سربراہ بنانے پر غور

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی حکومت افغانستان میں اتحادی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو سی آئی اے کا سربراہ بنانے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ امریکی سرکاری ریڈیوکی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اتحادی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس رواں سال اس عہدے سے سبکدوش ہونے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔



ریڈیو رپورٹ کے مطابق جنرل ڈیوڈ پیٹر یاس کو اگر سی آئی اے کے سربراہ کے عہدے کی پیشکش کی گئی تو وہ اسے قبول کرسکتے ہیں۔ لیون پنیٹا جو اس وقت سی آئی اے کی ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہی ہے انہیں وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کی طرف سے رواں سال ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے تاہم امریکی محکمہ دفاع نے ریڈیو رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.